ملکی تاریخ میں کرپشن کا سب سے بڑا بازار گرم ، حکمران قرضوں پر قرض لے اور عوام روٹی کو ترس رہے ہیں :خورشید شاہ

ملکی تاریخ میں کرپشن کا سب سے بڑا بازار گرم ، حکمران قرضوں پر قرض لے اور عوام ...

  

سبی(اے این این) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کرپشن ولوٹ مار کا سب سے بڑا بازار گرم ہے،حکمران قرضوں پر قرضوں اور عوام دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں، لوگ پانامہ لیکس کیلئے سپریم کورٹ جارہے ہیں جبکہ ہم عوام کی عدالت میں پیش ہونگے، شہید ذوالفقار علی بھٹونے ملک کو آئین اور قانون دیا آنے والے الیکشن میں بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم بن کر ملکی مسائل دور کریں گے،بیروزگاری کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ روٹی کپڑا اور مکان کی فراہمی ممکن بنائی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرگہ ہال سبی میں پیپلز پارٹی سبی کے زیر اہتمام شمولیت کی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ مجھے پیپلز پارٹی کے کارکن ہونے پر فخر ہے جو ملک کے پسے ہوئے لوگوں کیلئے بنائی گئی ہے جس نے لوگوں کو سیاسی شعور سوچ دی ملک کے اصل وارث عوام ہیں طبقاتی نظام نے ہمیں سردار جاگیردار وڈیرہ نواب میں تقسیم کیا اللہ نے ہمیں انسان بنایا بھٹونے یہ سوچ دی کہ غریبوں اور ہر شخص ایک ہے اور بھٹو جھونپڑیوں میں گئے کسانوں غریبوں کے مسائل سنے اور ان کے حقوق کی حفاظت کیلئے آواز بلند کرتے ہوئے آئین اور قانون دیاشہید بینظیر بھٹو سید خورشید شاہ نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو نے اپنے انتخابی وعدے پورے کرتے ہوئے خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام شروع کیا اور 35لاکھ خواتین فائدہ مند ہوئیں 2018کے انتخابات میں کامیاب ہوکر ایک کروڑ بیواؤں کو بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں شامل کریں گے جس میں 3000فی کس خواتین کو دیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ تنخواہوں میں اضافہ پیپلز پارٹی کی ملازمین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار واضح ہے آج ملازمین بتائیں کہ چار سالوں میں انکی تنخواہوں میں پچیس فیصد اضافہ ہوا ہے تعلیم صحت روزگار موجودہ حکمرانوں کی ضرورت نہیں ملک میں پسے ہوئے طبقے کی ضرورت ہے آنے والے انتخابات میں بیروزگاری کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ روٹی کپڑا اور مکان کی فراہمی ممکن بنائی جائیگی، حکمران غریبوں کو مزید غریب اور کسانوں کو کسان تک محدود رکھنا چاہتے ہیں پیپلز پارٹی غریبوں اور کسانوں کے حقوق کیلئے اسمبلیوں میں آواز بلند کرنا اپنا حقوق سمجھتی ہے کھاد کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اگر وفاقی حکومت نے ایسے اقدامات کیے تو پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کریں گے بلوچستان کیلئے این ایف سی ایوارڈ پیپلز پارٹی کی حکومت کا کارنامہ تھا آج آٹھ سال گزر چکے ہیں بلوچستان کو صرف مسائل ہی مسائل دیے گئے ہیں ہم جھوٹ کی سیاست نہیں کرتے آج روٹی کو ترستے ہوئے لوگ ہسپتالوں میں دل کے مریض تڑپ تڑپ کر مررہے ہیں حکمران قرضوں پر قرضوں لے رہے ہیں پاکستان کی تاریخ میں کرپشن لوٹ مار کا بازار گرم ہے لوگ پانامہ لیکس کیلئے سپریم کورٹ جارہے ہیں جبکہ ہم عوام کی عدالت میں پیش ہونگے۔

مزید :

علاقائی -