پہاڑوں و گلیات میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش سے سردی میں اضافہ

پہاڑوں و گلیات میں برف باری اور میدانی علاقوں میں بارش سے سردی میں اضافہ

  

لاہور(کامرس رپورٹر)وفاقی و صوبائی دارالحکومت سمیت ملک کے کئی شہروں میں بارش اور پہاڑوں و گلیات میں برف باری سے تقریبا پورا ملک ہی سردی کی شدید لپیٹ میں آ گیا۔ محکمہ موسمیات نے برف باری اور بارشوں کا سلسلہ مزید جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے جس سے سردی کی شدت مزید بڑھ جائے گی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب،خیبرپختونخوا، کشمیر،بالائی فاٹا اور اسلام آباد میں کہیں کہیں گرج چمک کیساتھ بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش: پنجاب: لاہور میں سٹی 21، ائیرپورٹ16، مری 21، میانوالی17، جوہر آباد 15، گوجرانولہ،چکوال14،سیالکوٹ میں ائرپورٹ13،سٹی 12،جہلم،بھکر13، اسلام آباد میں زیروپوائنٹ،سیدپور13، گولڑہ 12، بوکڑہ10، راولپنڈی میں چکلالہ،شمس آباد12، نورپور تھل12، کامرہ11، منگلہ،سرگودھا10، گجرات09، قصور 08، منڈی بہاوٰالدین07، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ05، لیہ 04، فیصل آباد، اوکاڑہ03، کوٹ ادو،سیاہیوال 02، ڈی جی خان 01۔خیبر پختونخوا: مالم جبہ15، رسالپور12، چراٹ،دیر11،پاراچنار10، ڈی آئی خان09، پشاور،بالاکوٹ06، کاکول05، لوئر دیر04، کوہاٹ02۔کوٹلی16، راولاکوٹ12،گڑھی دوپٹہ11، مظفرآباد09ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔مری، مالم جبہ، پارہ چنار، راولاکوٹ، وادی نیلم میں اوسطاً ایک فٹ برف پڑی۔آج مزید برف باری کی پیش گوئی ہے۔ آئندہ 24گھنٹوں میں بالائی خیبرپختونخوا میں مالاکنڈ، ہزارہ،پشاور، مردان ڈویژن، بالائی پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن ، اسلام آباد، بالائی فاٹا،کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مکران ڈویژن اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔ گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے سرد ترین مقامات کے درجہ حرارت میں گوپس منفی 10،کالام منفی 09، قلات، مالم جبہ، استور، کوئٹہ، پارہ چنار منفی 06،سکردو منفی 05، بگروٹ،ژوب، ہنزہ منفی04، چترال منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر شہروں میں ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت میں اسلام آباد میں 5، لاہور میں 7، کراچی میں9 ، پشاور میں 6، کوئٹہ میں منفی چھ ، مری میں منفی دو ، فیصل آباد میں8 ، ملتان میں5 اور حیدر آباد میں 8سنٹی گریڈ رہا۔

مزید :

علاقائی -