حافظ آباد ، سابقہ رکن اسمبلی لیلیٰ مقدس کے شوہر اور سسر گرفتار
حافظ آباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر+نمائندہ پاکستان )حافظ آباد کی سابقہ خاتون رکن صوبائی اسمبلی لیلی مقدس کے شوہر ثاقب حیات مانگٹ اور سسر خضر حیات مانگٹ کو پولیس نے گرفتارکرکے تھانہ سٹی کی حوالات میں بند کردیا۔تفصیلات کے مطابق قریبا 8ماہ قبل حافظ آباد کے محلہ تاجپورہ میں غریب محنت کش محمد مسعود کے بیٹے محمد عثمان کو تنخواہ کا مطالبہ کرنے پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ جس پر سابقہ ایم پی اے لیلی مقدس کے شوہر ثاقب مانگٹ اور سسرخضر حیات کے خلاف قتل کے الزام میں تھانہ سٹی میں مقدمہ درج ہوا۔ ملزمان نے مذکورہ مقدمہ میں ضمانت کروارکھی تھی۔ گذشتہ روز لاھور ہائی کورٹ سے دونوں باپ بیٹے کی ضمانتیں منسوخ ہوگئیں۔جس پر پولیس تھانہ سٹی نے ثاقب حیات مانگٹ اور خضر حیات مانگٹ دونوں کو گرفتارکرکے تھانہ سٹی حافظ آباد کی حوالات میں بند کردیا۔
مانگٹ گرفتار