پاناما کیس عوامی عدالت میں پٹ گیا

پاناما کیس عوامی عدالت میں پٹ گیا

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر برائے ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاناما کیس عوامی عدالت میں پٹ گیا،سپریم کورٹ سے بھی جلد فارغ ہوجائیگا۔جیو نیوز کے مطابق سینیٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دیامیربھاشا ڈیم کی تعمیرخوراک کے تحفظ کیلیے ناگزیر ہے،پاکستان میں پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت صرف30 دن کیلیے ہے، لندن فلیٹس کو2008 اور2013 نتخابات میں اسکینڈل بنانیکی کوشش کی گئی۔انہوں نے کہا ہے کہ تیاری نہ کی تو عمران خان ایک بارپھردھاندلی کا رونا رو رہے ہوں گے،عمران خان جلسے جلوسوں پروقت ضائع کرنے کے بجائے اگلے الیکشن کی تیاری کریں، پاناما کیس عوامی عدالت میں پٹ گیا،سپریم کورٹ سے بھی جلد فارغ ہوجائیگا۔ احسن اقبال

مزید :

صفحہ اول -