حکمرانوں کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے،بلاول بھٹو

حکمرانوں کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے،بلاول بھٹو

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم موجودہ حکمرانوں کو احتساب سے بھاگنے نہیں دیں گے‘میں پنجاب کے شہر شہر جاوں گا‘حکومت مخالف تحر یک چل پڑی ہے اب منزل پر پہنچ کر ہی ختم ہوگیُ (ن) لیگ والوں کے اصل چہرے قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکے ہیں ‘پیپلزپارٹی حکمرانوں کی عوام دشمن پالیسوں کے خلاف پار لیمنٹ کے اندراور باہر احتجاجی کر یگی ‘19جنوری کو لاہور سے فیصل آباد تک تاریخی ریلی نکالی جائیگی ۔ وہ سوموار کے روز بلاول ہاؤس لاہور میں 19جنوری کے ریلی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر صوبائی صدر قمر الزمان کائرہ اور سیکرٹری جنرل ندیم افضل چن سمیت دیگر بھی موجود تھے پاکستان پیپلز پارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری عوامی تحریک چل پڑی ہے ،یہ تحریک اپنا مقصد حاصل کیے بغیر اب نہیں رکے گی۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے تمام کارکن لاہور فیصل آباد ریلی میں بھر پور شرکت کریں‘کرپٹ حکمرانوں کا احتساب ہو کر ہی رہے گا ،کسی کو بھی بھاگنے نہیں دیا جائے گا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی اور عوامی جماعت ہے اور ہم پنجاب میں یہ ثابت کر کے دکھائیں گے ۔

مزید :

صفحہ اول -