افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں ، الزام تراشیاں خطے کے امن کو متاثر کر ہی ہیں: جنرل باجوہ

افغان مفاہمتی عمل کی حمایت کرتے ہیں ، الزام تراشیاں خطے کے امن کو متاثر کر ہی ...

  

 راولپنڈی(خصوصی رپورٹ) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے بالخصوص افغانستان کی سکیورٹی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات کی اہمیت اور انسداد دہشت گردی پر بات چیت ہوئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا الزام تراشیاں خطے میں امن و استحکام کو متاثر کر رہی ہیں۔ پاکستان میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہیں نہیں۔ آرمی چیف نے کہا پاک افغان سرحد پر دو طرفہ سکیورٹی اور انٹیلی جنس کے تبادلے کا میکنزم ہونا چاہئے۔ افغانستان اور ریزولوٹ سپورٹ مشن کے ساتھ بارڈر سیکیورٹی مینجمنٹ پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ پاکستان افغان حکومت کی قیادت میں مفاہمتی عمل کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ جنرل جوزف نے دہشت گردی کیخلاف جنگ اور خطے میں استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور افغان مفاہمتی عمل پر آرمی چیف کے موقف کی بھی حمایت کی۔

مزید :

صفحہ اول -