وزیر اعلی سندھ کی سعیدالزمان صدیقی کے بیٹے سے تعزیت

وزیر اعلی سندھ کی سعیدالزمان صدیقی کے بیٹے سے تعزیت

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے پیرکو گورنر ہاؤس میں سابق گورنر سندھ جسٹس(ر)سعید الزمان صدیقی کے صاحبزادے افنان صدیقی سے ملاقات کی اور جسٹس (ر)سعید الزمان صدیقی کے انتقال پراظہار تعزیت کیا۔قائم مقام گورنر سندھ آغا سراج خان درانی بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔انہوں نے اللہ تعالی سے مرحوم کی مغفرت،درجات کی بلندی اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرنے کی دعا کی۔وزیراعلیٰ نے تعزیتی کتاب میں اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے کہا کہ جسٹس سعید الزمان کا انتقال ان کا ذاتی نقصان ہے کیونکہ وہ ان کے والد کے قریبی دوست تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ نہایت اصول پسند شخصیت کے مالک تھے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -