78فیصدامریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کرناچاہتی ہیں،امریکن بزنس کونسل
نیویارک( ما نیٹر نگ ڈیسک)امریکیوں نے پاکستان میں امن امان کی صورتحال کو بہتر قرار دے دیا ہے۔امریکن بزنس کونسل نے کہا ہے کہ صرف 8 فیصدامریکی کمپنیوں نے پاکستانی پالیسیوں کوغیراطمینان بخش قراردیا،زیادہ ترامریکی کمپنیوں نے پاکستان میں کاروباری ماحول پراعتماد کااظہار کیا ہے،78فیصدامریکی کمپنیاں پاکستان میں اگلے12 ماہ میں سرمایہ کاری کرناچاہتی ہیں،پاکستان میں امن وامان کی صورتحال بہترہے۔کاروباری ماحول اطمینان بخش ہے،85 فیصدکمپنیوں کاپاکستان سے متعلق خیال مثبت ہے، ایک سال پہلے65 فیصد امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں سرمایہ کا ری کاکہاتھا،8 فیصد امریکی کمپنیوں نے پاکستانی پالیسیوں کوغیراطمینان بخش قراردیا،78فیصدامریکی کمپنیاں اگلے12ماہ میں پاکستان میں سرمایہ کاری پرمائل ہیں۔
امریکن بزنس کونسل