ڈسٹرکٹ اور یونین کونسلر کو اربوں کے فنڈز جاری کئے گئے : عنایت اللہ
پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ روا ں سال پشاور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو ایک ارب یونین کونسل و نبر ہوڈ کونسل کو دو ارب اور ٹاون کونسلز کو بھی ایک ارب روپے ریلز کئے جائینگے جبکہ حکومت دو اقساط پہلے ہی ریلیز کر چکی ہے۔ یہ بات انہوں نے سول سکرٹریٹ پشاور کے کانفرنس روم میں سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور کے مسائل کے حل کے لئے معقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنر ل لوکل گورنمنٹ ، سیکٹری لوکل کونسل بورڈ ناظم سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ پشاور ارباب محمد عاصم اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔ اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر سٹی دسٹرکٹ گورنمنت کو درپیش مسائل حصوصاً میونسپل ورڈان IT سیل کا قیام، ٹرانسپورٹ، صفائی ستھرائی کے عملہ اور فائر بریگیڈ اسٹیٹس سے متعلق تٖفصیلی طور آگاہ کیا۔سینئر وزیر نے تمام مسائل توجہ سے سُنے اور کہا کہ صوبا ئی حکومت نے اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کا وعدہ پور اکر دیا تا ہم اسکے باوجود بلدیاتی اداروں کو فعال بنا نے کی کافی گنجائش موجود ہے مگر ترقیاتی فنڈز و ا ختیارات کی فراہمی کے بعد اب منتحب نمائیندوں کی بھی زمہ داری بنتی ہے کہ وہ عوامی مسائل کے حل میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ انہوں نے کہا کہ محلوط حکومت کی خواہش ہے کہ تمام بلدیاتی ادراے مضبوط اور فعال ہوں اور بلدیاتی نمائندے بے لوث عوامی خدمت کرتے ر ہیں۔عنایت اللہ نے متعلقہ حکام کو بلدیاتی نظام کو مستحکم کرنے اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے تمام جائز مسائل حل کرنے کی خصوسی ہدایت دی اور کہا کہ صوبائی حکومت پشاور کی ترقی پر خصوصی توجہ دے رہی ہے انہوں نے اس ضمن میں بعض مسائل کے حل کیلئے سمری فوری تیار کرکے اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو بھیجنے کی بھی ہدایت کی۔