سانحہ باچا خان یونیورسٹی ،پہلی برسی پر وزیر اعظم اور دیگر قائدین کو دعوت دی گئی

سانحہ باچا خان یونیورسٹی ،پہلی برسی پر وزیر اعظم اور دیگر قائدین کو دعوت دی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


چارسدہ(بیورو رپورٹ) با چا خان یونیورسٹی کے ترجمان سعید خان خلیل نے کہا ہے کہ سانحہ باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کی پہلی برسی کے حوالے سے وزیر اعظم ، آرمی چیف ، گورنر اور وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو دعوت دی گئی ہے ۔ شہداء کے والدین کو بھی تقریب میں مدعو کیا جائیگاجبکہ امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خدمات حاصل کی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں باچا خان یونیورسٹی میں پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے شہداء کمیٹی کے کنونئیر ڈاکٹر سلیم شاہ ، ترجمانی یونیورسٹی سعید خان خلیل ،کمیٹی کے ممبر سموئیل عاشر بھٹی اور کرنل جان نے کہا کہ سانحہ با چا خان یونیورسٹی کا ایک سال مکمل ہونے پر شہدا ء کی برسی کو عقیدت و اخترام سے منایا جائیگا۔ اس سلسلے میں 20جنوری کے باچا خان یونیورسٹی میں ایک سادہ مگر پر وقار تقریب منعقد ہو گی جس میں شہداء کو ان کے قربانیوں کا ایک سال مکمل ہونے پر زبر دست الفاظ میں خراج عقید ت پیش کیا جائیگااور یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے جائینگے ۔ برسی کے تقریب کیلئے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ،چیف آف آرمی سٹاف قمر جاوید باجوہ ،گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفرجھگڑا ، وزیر اعلی پر ویز خٹک اور دیگر صوبائی اور مرکزی وزراء کو دعوت جاری کر دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تقریب کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پر وگرا م بھی ترتیب دیا گیا ہے جبکہ امن و امان کو بر قرار رکھنے کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حدمات حاصل کئے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تقریب میں شہداء کے لواحقین کو بھی مدعو کیا جا ئیگا۔