انصاف صحت کارڈط کے اجراء سے طب کی سہولتیں فراہم ہونگی : جمشید الدین

انصاف صحت کارڈط کے اجراء سے طب کی سہولتیں فراہم ہونگی : جمشید الدین

  

 نوشہرہ ( بیورورپورٹ )صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن میاں جمشید الدین کا کا خیل نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو صحت کے سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اس لئے حکومت نے صوبے میں انصاف صحت کارڈ کا اجراء کرکے خیبر پختونخوا کے عوام کو ان کے دہلیز پر صحت کے سہولیات کی فراہمی کا وعدہ پورا کر دیا ہے اب ہمیں بحثیت قوم ملکرصوبے سے پولیو جیسی مہلک اور خطر ناک امراض کا مقابلہ کر نا ہو گا تاکہ ہم اقوام عالم میں ایک صحت مند قوم کی حثیت سے جانے جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوشہرہ میں قاضی میڈیکل کمپلیکس میں پولیو مہم کے افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر سراج خان بورڈ آف گورنرز کے ممبر ظفر اللہ خان ،جمشید خٹک ، پی ٹی آئی کے سابق تحصیل صدر فلک نواز خان ، زاہد حیات ، سجاد پراچہ بھی موجود تھے میاں جمشید الدین کا کا خیل نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں پولیوکے خلاف مہم جاری تھا جس یں صرف پاکستان اور دیگر چند ممالک باقی ہے انہوں نے کہا کہ اگر سال 2018 تک پاکستان نے پولیو جیسے مہلک مرض سے نجات نہ پایا ہو اس وقت تک ہم خود کو ایک صحت مند قوم نہیں کہہ سکتے انہوں نے مزید کہا کہ فروری کے پہلے ہفتے میں نوشہرہ کے سب سے بڑے منصوبے قاضی میڈیکل کمپلیکس کا افتتاح ہونے والا ہے اور اس میڈیکل کمپلکس سے نوشہرہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع کے عوام مستفید ہو سکے گے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -