شانگلہ میں سہ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

شانگلہ میں سہ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا

  

الپوری(ڈسٹرکٹ رپورٹر )شانگلہ ڈپٹی کمشنر عبدالکبیر خان نے ڈسٹرکٹ ہسپتال الپوری میں بچے کو پولیوقطرہ پلا کرضلع شانگلہ میں تین روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا،اس سال پہلے تین روزہ پولیو کمپین میں پانچ سال سے کم عمر 174160 بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے۔بعد اذاں ڈپٹی کمشنر شانگلہ عبدالکبیر خان نے پولیو کمپین کے سلسلے میں اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیواس وقت تیسری دنیا کیلئے بہت بڑا چیلنج ہے بلخصوص پا کستان کے وہ علاقے اس وقت ریڈ زون پر ہے جہاں اس کے جراثیم پائے جاتے ہیں اس وقت ضلع شانگلہ کے اندر ہماری پروفیشنلز ٹیمیں فیلڈ میں ہے دور دراز علا قے کیلئے بھی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو ڈور ٹو ڈور وزٹ کرے گی اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،۔عبد الکبیر خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ پولیو ٹیمیوں کے ساتھ مکمل تعاون کریں ، عوام کیلئے پولیو کے ضلعی رپورٹنگ سنٹرز کھولے گئے ہیں جہاں ٹیموں کے بارے میں بر وقت اطلاع دی جا سکتی ہے پولیو کو جڑ سے اکھاڑپھیکنا اس وقت ہم سب کا فرض ہے اسلئے ہم سب کو مل کر اس کا خاتمہ کرنا چاہیے،افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر شفیع الملک ۔ڈسٹرکٹ پاپولیشن افیسر سعید الرحمان۔انچارج پولیو ڈاکٹر واجد علی ۔ڈی ایس پی غلام صادق۔ڈاکٹر سید مزمل شاہ اور دیگر نے شرکت کی ،افتتا حی تقریب میں دیگر افسران نے بھی بچوں کو قطرے پلائے ،انچارج پولیو ڈاکٹر واجد علی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ضلع میں 728ٹیمیں تشکیل دی ہے سرویژن کیلئے 36ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ ٹیمیں اور 9ڈی ای ایم ٹیمیں مل کر کام کر گی اس کے علاوہ ڈبلیو ایچ او کے طرف سے 60ٹی ٹی ایم بھی مانیٹرنگ اورسرویژن کیلئے کام کریں گے۔کچھ یونین کونسلوں کے بعض علاقے برف کی لپیٹ میں ہے لیکن برف ٹیموں کو کام میں رکاوٹ نہیں ڈالی گی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -