ڈاکٹر معراج الہدیٰ کی صدیقی پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارکباد
کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے آسٹریلیا کی ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ 12سال کے بعد آسٹریلیا کی ٹیم کو شکست ٹیم کی محنت اور قوم کی دعاؤں کا نتیجہ ہے۔صوبائی امیر نے اُمید ظاہر کی کہ آئندہ بھی گرین شرٹس ذمہ داری کے ساتھ کھیل کر ملک کا نام روشن اور قوم کا سر فخر سے بلند کرے گی،پوری قوم کی دعائیں ان کے ساتھ ہیں۔