زہرا شاہد قتل کیس، سرکاری گواہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

زہرا شاہد قتل کیس، سرکاری گواہ کے وارنٹ گرفتاری جاری

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کی رہنما زہرا شاہد قتل کیس کی سماعت پر سرکاری گواہ کی مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیں ۔ پیر کو کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زہرا شاہد قتل کیس کی سماعت کی ۔ عدالت نے اس کیس میں سستی برتنے پر سرکاری وکلاء پر برہمی کا اظہار کیا جبکہ سرکاری گواہ کی مسلسل عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 26 جنوری تک ملتوی کر دی ہے ۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی خاتون رہنما زہرا شاہد کو 2013 ء میں ان کے گھر کے باہر قتل کیا گیا تھا ۔ اس مقدمے میں چار ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، جن میں راشد عرف ٹیلر ، شاہد عباس زیدی ، عرفان عرف لمبا اور کلیم شامل ہیں ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -