ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں، دردانہ صدیقی

ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے عملی اقدامات کیے جائیں، دردانہ صدیقی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سیکریٹری جنرل اسلامی پاکستان دردانہ صدیقی نے ڈاکٹر عافیہ کی رہائش گاہ پر ان کی والدہ اور بہن ڈاکٹر فوزیہ سے ملاقات کی اوریکجہتی کا اظہار کیا ۔انہوں نے اس موقع پر حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کے لیے فوری عملی اقدامات کئے جائیں۔ڈاکٹر عافیہ کے اہل خانہ نے جماعت اسلامی کی ہمدردانہ کوششوں کو سراہتے ہوئے دردانہ صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر حلقہ خواتین کی مرکزی میڈیا ٹیم عالیہ منصور، سعدیہ حمنہ، صائمہ افتخار اور کراچی کی ذمہ داران بھی موجود تھیں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -