پرنسپل قتل،پولیس مقابلہ اور بھتہ کیسوں کی سماعت ،3 گواہوں کا بیان قلمبند

پرنسپل قتل،پولیس مقابلہ اور بھتہ کیسوں کی سماعت ،3 گواہوں کا بیان قلمبند

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


راولپنڈی (نیوز رپورٹر) پرنسپل قتل،پولیس مقابلہ اور بھتہ کیسوں کی سماعت ،3گواہوں کا بیان قلمبند، ملزم میں مقدمہ کی نقول تقسیم کر دی گئیں، گزشتہ روز انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے تھانہ سول لائن میں درج پرائیوٹ سکول کے پرنسپل مفتی عمرا ن کو فائرنگ کے موت کے گھاٹ اتارنے کے مقدمہ میں ملوث ملزمان محمد علی بلال وغیرہ کیس کی سماعت22جنوری تک ملتوی کر دی، تھانہ ریس کورس میں درج بھتہ مانگنے کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد عرفان کیس کی سماعت شروع کی تو ملزم حاضر تھا جس کو مقدمہ کی نقول تقسم کی گئیں عدالت نے سماعت 25جنوری تک ملتوی کردی آئندہ تاریخ پیشی پر فر د جرم عائد کی جائے گی، تھانہ دینہ جہلم میں درج قتل، اقدام قتل اور دہشت گردی کے مقدمہ میں ملوث ملزمان احتشام وغیرہ کیس کی سماعت شروع کی توگواہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے حاضر تھے جنہوں نے عدالت کے روبرو اپنا بیان ریکارڈ کرایا ، عدالت نے مزید گواہوں کو سمن جاری کرتے ہوئے سماعت 31جونری تک ملتوی کر دی۔