صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 24جنوری تک ملتوی
راولپنڈی (نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹر کٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی نے صابرہ بی بی قتل کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے 24جنوری تک ملتوی کر دی،تھانہ ایئر پورٹ پولیس نے ملزمان امتیاز علی کھوکھر وغیرہ کے خلاف ڈھوک گنگال میں پلاٹ کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے خاتون مسماۃ صابرہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتادیا، گزشتہ روز سماعت کے موقع پر گواہوں کی عدم موجودگی کے باعث سماعت ملتوی کر دی گئی۔
Back to Conversion Tool