کراچی ،پولیس کارروائی ،موٹرسائیکل لفٹر گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

کراچی ،پولیس کارروائی ،موٹرسائیکل لفٹر گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

  

کراچی(کرائم رپورٹر) لیاقت آباد پولیس کا ڈکیت و موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے خلاف ایکشن ۔سرغنہ سمیت 4ملزمان گرفتار ۔اسلحہ ، موٹر سائیکلیں، لوٹا ہوا مال، منشیات اور شراب کی بوتلیں برآمد ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او لیاقت آباد انسپکٹر طارق محمود نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مخبرِ خاص کی اطلاع پر کامیاب کاروائی کر کے ڈکیت و موٹر سائیکل لفٹر گینگ کے سرغنہ شیراز ، محمد یاسین، محمد فاروق اور ریاض احمد کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے 2موٹر سائیکلیں KJG1128میکر سپر پاور، KGQ0037میکر ہائی اسپیڈ، لوٹا اور مسروقہ مال ڈی وی ڈی پلیئر ، نوبل ٹی وی، اور منشیات سمیت دیگر سامان برآمد کر لیا۔ گرفتار ڈکیت گینگ مارکیٹوں کے اطراف خریداری کر کے واپس جانے والی فیملیز کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کے علاوہ شاہراہوں پر راہگیروں ، دوکانوں اور فلیٹوں میں بھی وارداتیں کرتا تھا۔ مزید براں ملزم محمد عمران کو گرفتار کر کے 2بوتلیں شراب برآمد کر لیں۔ ادھر ایس ایچ او لیاقت آباد انسپکٹر طارق محمود نے علاقے میں کمیونٹی پولسنگ کو فروغ دیتے ہوئے مارکیٹوں و بازاروں میں گھوم پھر کر دوکانداروں اور خریداروں سے ملاقاتیں کیں اور ان سے سیکورٹی کے حوالے سے مسائل معلوم کیے۔ جس پر دوکانداروں اور خریداروں نے لیاقت آباد پولیس کے مارکیٹوں میں سیکورٹی کو اطمنان بخش قرار دیتے ہوئے ایس ایچ او لیاقت آباد طارق محمود کی کمیونٹی پولسنگ کو سراہتے ہوئے اسے پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط باہمی رابطہ بھی قرار دیا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -