مولانا سلیم اللہ کی علمی خدمات صدیوں یاد رکھی جائیگی،سرداریوسف

مولانا سلیم اللہ کی علمی خدمات صدیوں یاد رکھی جائیگی،سرداریوسف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)مولانا سلیم اللہ خان کی وفات سے پاکستان ایک عظیم عالم دین اور مدرس سے محروم ہو گیا۔ ان کی علمی خدمات صدیوں یاد رکھی جائیں گی۔ یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے وزارت سے جاری ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کی بلندی درجات اور ان کے پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی۔پیر محمد امین الحسنات شاہ نے کہا کہ استاذ العلماء مولانا سلیم اللہ خان کا وزارتِ مذہبی امور کے ساتھ بہت پُرانا تعلق تھا۔ انہوں نے کئی مشکل مواقع پر وزارت کی رہنمائی فرمائی ۔وفاقی سیکرٹری مذہبی امور خالد مسعود چوہدری نے کہا کہ مرحوم کی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں وہ ملک وقوم کا عظیم اثاثہ تھے اور ان کی خدمات زرّیں حروف سے لکھنے کے قابل ہیں۔ مرحوم جامعہ فاروقیہ کراچی کے مہتمم اور وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر تھے۔