کے الیکٹرک پریذیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی

کے الیکٹرک پریذیڈنٹ کپ فٹبال ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی

  

کراچی(پ ر) پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ (PPFL) کی چیمپئن کے الیکٹرک این بی پی پریزیڈنٹ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ میں بھرپور شرکت کیلئے تیار ہے۔یہ ٹورنامنٹ 17جنوری،2017سے کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلا جائے گا جس میں مجموعی طور پر 12ٹیمیں حصہ لیں گی۔کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ، ’’گزشتہ چند ٹورنامنٹس کے دوران شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد ہمیں امید ہے کہ پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ چیمپئنز ایک بار پھر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔‘‘ کے الیکٹرک ملک میں کھیل کے فروغ اور نوجوان طبقے کو آگے بڑھنے کیلئے درکار رہنمائی اور وسائل فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔کے الیکٹرک اپنی فٹبال ٹیم کے لیے متواتر ٹریننگ کا انعقاد بھی کرتا رہتا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -