وکلاء ہسپتال کے لئے اراضی کے حصول کے لئے دائر درخواست پر سماعت ملتوی

وکلاء ہسپتال کے لئے اراضی کے حصول کے لئے دائر درخواست پر سماعت ملتوی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے وکلاء ہسپتال کے لئے اراضی کے حصول کے لئے دائر درخواست پر سماعت ملتوی کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ ایک شخص کا مسئلہ نہیں ،رجسٹرڈ بار کو عدالت کے سامنے آنا چاہیے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ کے روبرو درخواست گزار وکیل خرم لطیف کھوسہ نے موقف اختیار کررکھا ہے کہ وکلاء معاشرے کا اہم جزو ہیں ان کے مفت علاج کے لئے ہسپتال کا ہونا ضروری ہے ،عدالت حکومت کو وکلاء ہسپتال کے لئے ا راضی مختص کرنے کا حکم دے،عدالت نے دوران سماعت ریمارکس دئیے کہ وکلا کے لئے ہسپتال نہ ہونا صرف آپ کا مسئلہ نہیں،رجسٹرڈ بار کواس مسئلے کے لئے عدالت عالیہ کے سامنے آنا چاہئے۔

سماعت ملتوی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -