خیبر ایجنسی ،آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین کا علی مسجد فورٹ کا دورہ

خیبر ایجنسی ،آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین کا علی مسجد فورٹ کا دورہ

  

خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)آئی جی ایف سی میجر جنرل شاہین مظہر نے خیبر ایجنسی علی مسجد فورٹ کا دورہ کیا اور سیکورٹی کے موجودہ صورتحال پر ایف سی کے جوانوں سے ملاقات کی اس موقع پر ان کے ہمراہ کمانڈ نٹ خیبر رائفلز کرنل عمر فاروق بھی موجود تھے آئی جی ایف سی شاہین مظہر نے دورہ کے موقع پر بھگیاڑی چیک پوسٹ پر ٹوچی سکاؤٹس فورسز کی مبینہ فائرنگ سے ذخمی ہونے والے غریب شخص یوسف آفریدی کو علاج کے لئے پچاس ہزار روپے نقد دئے اور ان کو ایف سی میں نوکری دینے کا بھی اعلان کیا ،آئی جی ایف سی نے ٹوچی سکاؤٹس 123ونگ کا دورہ کیا جہاں پر ان کوامن اور امان کے بہتری کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی،آئی جی ایف سی نے دورہ خیبر ایجنسی کے موقع پر قبائلی عوام کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون پر ان کے اقدامات کو سراہا ،انہوں نے سیکورٹی فورسز کے جوانوں پر زور دیا کہ علاقے عوام کی عزت اور احترام کاخاص خیال رکھا جائے گا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -