چارسدہ ،ملگری استاذان کی برسیوں میں شرکت کیلئے تیاریاں جاری

چارسدہ ،ملگری استاذان کی برسیوں میں شرکت کیلئے تیاریاں جاری

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ) ملگری استاذان ضلع چارسدہ کے صدر حاجی سرفراز خان نے بابا ئے امن باچا خان اور رہبر تحریک خان عبدالولی خان کی 22جنوری کے برسی میں بھر پور شرکت کیلئے تمام تحصیلوں کو تیاریوں کی ہدایات جاری کر دی ہے ۔ اس حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ضلعی اور تحصیلوں کی تنظیموں اور عہدیداران سے برسی کو کامیاب بنانے کی اپیل کی گئی ۔ اجلاس میں ثمین جان ، سہیل خان ، محسن خان ، گلزار احمد ، اجمل خان ، نوشاد علی ، محمد گل کے علاوہ کثیر تعداد میں اساتذہ کرام نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہاکہ باچا خان بابا اور ولی خان بابا نے اپنی ساری زندگی پختون قوم کی اتحاد اور اتفاق کیلئے وقف کر دی تھی اور جمہوریت کی بحالی اور ناخواندگی کے خلاف بھر پور جدو جہد کی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -