یلیسمیاسے متاثرہ بچوں کے مفت علاج کیلئے دستاویزات طلب

یلیسمیاسے متاثرہ بچوں کے مفت علاج کیلئے دستاویزات طلب

  

کرک(بیورورپورٹ)تھیلیسمیاسے متاثرہ بچوں کے مفت علاج کیلئے دستاویزات طلب، الخدمت فاؤنڈیشن ضلع کرک کے صدرآصف اللہ خان ،شعبہ صحت کے انچارج طارق اقبال نے ایک پریس ریلیز میں الخدمت ہسپتال پشاورمیں مفت علاج کیلئے رجسٹریشن کے خواہشمند بچوں کے والدین اورسرپرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تین دن کے اندرتھیلیسمیا سے متاثرہ بچے کی دوعدد رنگین پاسپورٹ سائز تصاویر،والد یا والدہ کے شناختی کارڈ کی فوٹو کاپی ،تھیلیسیمیاٹیسٹ(علاج کا ایسا دستاویزی ثبوت جس سے بیماری کا موجودہوناثابت ہو) الخدمت فاؤنڈیشن کرک کے پاس جمع کردیں ،انہوں نے اس سلسلے میں مزید معلومات اوردستاویزات جمع کرنے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن شعبہ صحت کے انچارج طارق اقبال سے موبائل نمبر03134090352اور03314474995پر رابطے کی اپیل کی ، ضلعی صدرآصف اللہ خان کیمطابق جن بچوں کے کوائف گزشتہ ہفتے ٹیلیفونک پیغام پر جمع کئے گئے تھے وہ جب تک یہ دستاویزات جمع نہیں کرینگے انکی رجسٹریشن کا عمل مکمل نہیں ہوگا، جو متاثرہ بچے گزشتہ ہفتے رجسٹریشن نہ کرسکے تھے وہ بھی ان کیلئے اب بھی ان دستاویزات کیساتھ رجسٹریشن کا موقع موجودہے ،پریس ریلیز میں واضح کیا گیا ہے کہ دستاویزات جمع کرنے والے تھیلیسمیا سے متاثرہ بچوں کو الخدمت ہسپتال پشاورکا خصوصی کارڈ جاری کیا جائیگا جس کے بعد وہ اس ہسپتال میں مفت علاج کے حقدارہونگے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -