ضلع ہنگو میں بھی سہ روزہ پولیو مہم کا آغاز

ضلع ہنگو میں بھی سہ روزہ پولیو مہم کا آغاز

  

ہنگو(بیورورپورٹ)ضلع ہنگو میں تین روز انسداد پولیو مہم کا آغاز ۔ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ضلع ناظم ہنگو مفتی عبیداللہ اورڈپٹی کمشنر احسان اللہ نے بچوں کوقطرے پلا کر پولیو مہم کا افتتاح کیا۔افغان مہاجرین سمیت110572بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت ہنگو کے زیر اہتمام ضلع ہنگو میں سال2017کے پہلے پولیو مہم کی افتتاحی سمینار تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو میں منعقد کی گئی۔ جسمیں ضلع ناظم مفتی عبیداللہ، ڈی سی ہنگو احسان اللہ،اے سی ہنگو شاہد خان،ڈی ایچ اوڈاکٹر سیدمحمد ثمین،ایم ایس فضل مولا، طیب الرحمان،اے اے سی عبد الحمید خان،ڈی ایس وی حاجی عبد الرحمن و دیگرنے شر کت کی۔اس موقع پر ضلع ناظم ہنگو مفتی عبید اللہ ،ڈی سی ہنگو احسان اللہ ڈی ایچ او ثمین جان نے کہا کہ پولیو وائر س کا راستہ روکنا وقت کی اہم ضرورت ہے جو کہ نئی نسل کے روشن مستقبل کو تار یکی میں ڈبو کر کامیاب زندگی کی رونقیں چھین لیتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پولیو کے خلاف جہاد سب کی قومی،اخلاقی ذمداری ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیو عملہ کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے 28یو پیک چیئر مین کے ساتھ ساتھ95ایریا انچارجز ،22ٹرانزٹ،38فیکسڈ ٹیمیں تشکیل دیدی گئیں جبکہ ضلع بھر میں پولیو عملہ کے ساتھ350 پولیس اہلکار ڈیوٹی انجام دینگے۔انہوں نے کہا کہ 16 جنوری تا19 جنوری تین روزہ انسداد پولیو مہم ضلع بھر میں افغا ن مہاجرین سمیت 1لاکھ دس ہزار 572بچوں کو پولیو قطرے پلائے جائیں گے۔افتتاحی سمینار کے اختتام پر ضلع ناظم مفتی عبید اللہ اور ڈپٹی کمشنر ہنگو احسان اللہ نے بچے کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -