کاٹلنگ ،ڈی ای او (زنانہ) کے 147 استانیوں کی پروموشن کے احکامات

کاٹلنگ ،ڈی ای او (زنانہ) کے 147 استانیوں کی پروموشن کے احکامات

  

کاٹلنگ (نمائندہ پاکستان) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر (زنانہ) مردان نے 147فی میل ٹیچر کو گریڈ 12سے گریڈ 14میں پروموشن کے احکامات جاری کردیے۔ ڈی ای او فی میل ثمینہ غنی ، محکمانہ پروموش کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ حکومت تعلیمی ایمرجنسی کے تحت استانیوں کو ان کے جائز حق دلانے میں مخلص ہے اور مجوزہ قانون کے تحت پروموشن میں کوئی روک ٹھوک برداشت نہیں کی جائے گی۔ اگلے ماہ بھی ڈیڑھ سو سے زائد فی میل ٹیچر ز محکمانہ ترقی سے پالیں گے۔ (اپٹا) کے ضلعی صدر فرہاد ٹکر نے ڈی ای او اور ان کے سٹاف اے ڈی او نثار شموزئی، مراد علی بابوب اور سپرنٹنڈنٹ گل بہادر کے کاوشوں او ر شبانہ روز جدوجہد کو سراہتے ہوئے کہا کہ یقیناًآج استانیوں کوان کا حق مل گیا ہے۔ اس کے لئے ڈی ای او ثمینہ غنی تحسین کے لائق ہے انہوں نے یقین دلایا کہ اساتذہ کے مسائل کے حل کے لئے (اپٹا) انتظامی کیڈر بھر پور تعاون کرے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -