شبقدر ،بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،18 کیخلاف مقدمات ،متعدد کو جرمانے

شبقدر ،بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن ،18 کیخلاف مقدمات ،متعدد کو جرمانے

  

شبقدر( نمائندہ خصوصی )شبقدر میں بجلی چوروں کے خلاف سب ڈویژن کا کریک ڈاون 18بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ۔ ایس ڈی او سب ڈویژن شبقدر انجینئر محمد آصف کی قیادت میں واپڈا اہلکاروں نے شبقدر کے مختلف علاقوں میں بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے سینکڑوں غیر قانونی کنکشن اتار دیئے جبکہ غیر قانونی طور پر بجلی استعمال کرنے والے 18افراد کے خلاف واپڈا پولیس سٹیشن چارسدہ میں مقدمات بھی درج کر لئے گئے ہیں ۔ بجلی چوروں کے خلاف کاروائی کے دوران معتدد بجلی چوروں کو موقع پر بھاری جرمانہ کئے گئے ۔ اس موقع پر ایس ڈی او انجینئر محمد آصف نے کہا کہ بجلی قومی دولت ہے اور کسی کو چوری میں بجلی استعمال کرنے کی اجازت نہیں دیں گے انہوں نے کہا کہ بجلی چور نہ صرف محکمہ واپڈا کا ملزم ہے بلکہ قومی خزانہ لوٹنے والے قومی مجرم ہیں جو کسی رعائت کے مستحق نہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ شبقدر میں بجلی چوری پر قابو پاکر لوڈشڈنگ میں کمی کی جاسکتی ہیں ۔ محمد آصف نے کہاکہ اگر صارفین بجلی بلوں کی ادائیگی یقینی بنائے اور بجلی چوروں کے خلاف اطلاع دیکر بجلی چوری میں تعاون کرے تو شبقدر میں بجلی لوڈشڈنگ کا دورانیہ کم سے کم ہو سکتا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -