ترقیاتی منصوبوں کے اجرا پر کارکنوں کی مشاورت کو ترجیح دی جائیگی ‘ اعجا زاچلانہ

ترقیاتی منصوبوں کے اجرا پر کارکنوں کی مشاورت کو ترجیح دی جائیگی ‘ اعجا ...

  

لیہ( نمائندہ پاکستان ) صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ مہر اعجاز احمد اچلانہ نے کہا ہے کہ علاقے کی تعمیر وترقی ، معیاری سماجی سہولیات کی فراہمی کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے اجراء پر (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

(بقیہ نمبر1صفحہ12پر )کارکنوں کی مشاورت کو اولیت دی جائے گی۔یہ بات انہوں نے کھرل عظیم میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماسیٹھ غلام شبیر کے ڈیرہ پر مسلم لیگ کے کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر کہی ۔اس موقع پر پارٹی کی تنظیم سازی ،علاقائی امور ،تعمیرو ترقی کے منصوبوں کے بارے میں کارکنوں سے تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔صوبائی وزیر نے کارکنوں کو یقین دلایا کہ ترقیاتی منصوبوں کے اجراء کے لیے ان کی راے و مشاورت کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبے ترتیب دیے جائیں گے ۔ بعدا زاں صوبائی وزیر نے کھرل عظیم تھل جنڈی ،احمد یاررڈ،چک نمبر 161بی ٹی ڈی اے ،چک نمبر 160اے ٹی ڈی اے میں وفات پاجانے والے مختلف افراد کے لواحقین کے گھر وں میں جاکر اُن سے اظہار تعزیت کیا۔

اعجا ز اچلانہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -