صوبہ بھر میں کچی شراب بنانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) آئی جی پنجاب پولیس مشتاق احمد سکھیرا نے صوبہ بھر میں غیر معیاری، مضرصحت کچی شراب بنانے والے عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کی ہدایت کی ہے۔اس سلسلہ میں پنجاب بھر کے ایس ایس پیز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں شراب اور منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے انہیں فوری طور پرگرفتار کریں جبکہ (بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
کچی شراب سے کسی کی موت واقع ہونے کی صورت میں متعلقہ ایس ایچ او ذمہ دار ہوگا اور اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، منشیات اور شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں کسی قسم کی غفلت یا سست روی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔