8ہزار کرسیوں پر 60ہزار کا مجمع دماغی خلل کا نتیجہ ہے ‘ عبدالعلیم

8ہزار کرسیوں پر 60ہزار کا مجمع دماغی خلل کا نتیجہ ہے ‘ عبدالعلیم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان(بیور ورپورٹ)آٹھ ہزار کرسیوں پر ساٹھ ہزار افرا دکا نظر آنا آنکھوں کا نہیں دماغ کا فتور ہے عمران خان آنے والے الیکشن تک جلسہ جلسہ کھیلتے اور جھوٹ بولنے کا ریکارڈ بناتے رہیں گے عمران خان کا جلسہ میں ڈیرہ غازیخان کے شہریوں کی شرکت نہ ہونے کے برابر تھی(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف وزیراعلی میاں محمد شہباز شریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا سفر جاری رکھیں گے ۔فلاپ جلسہ اور موسم کی سختی تحریک انصاف کا مقدر بنی یہ مسلسل جھوٹ بولنے کی سزا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی سید عبدالعلیم شاہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے دعوے سے کہتاہوں وہ 2018ء کے الیکشن تک جلسہ جلسہ ،دھرنا،دھرنا کھیلتے رہیں گے۔
عبدالعلیم