پنجاب حکومت صحت سہولیات بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،نعیم بھابھہ

پنجاب حکومت صحت سہولیات بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے،نعیم بھابھہ

  

وہاڑی (بیورو رپورٹ+نمائندہ خصوصی)صوبائی وزیر زراعت محمد نعیم خان بھابھہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب صوبہ میں صحت کی سہولیات کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں صحت مند ، تعلیم یافتہ اور خوشحال پنجاب کے خواب کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیز ترین پیشرفت جاری ہے یہ بات (بقیہ نمبر41صفحہ12پر )

انہوں نے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھٹی کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کے معائنہ کے دوران ہسپتال کی صفائی، انفراسٹرکچر کی بہتری اور مریضوں کو ملنے والی علاج معالجہ کی سہولیات کا جائزہ لیتے ہوئے کہی اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر محمد فاروق،چیئرمین ضلع زکوٰۃ و عشر کمیٹی وہاڑی سید آغاز حسین شاہ،چیئرمین یونین کونسل قیوم خان کھچی، چیئرمین یونین کونسل آفتاب اقبال بورانہ ،مہر غلام مصطفی بھی موجود تھے صوبائی وزیر محمد نعیم خان بھابھہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی 34کروڑ روپے کی خطیر رقم سے175بستروں پر مشتمل تعمیر ہونے والی خوبصورت عمارت کو اسی مالی سال میں مکمل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے نئی عمارت میں بجلی کی تنصیب کا کام مکمل ہو چکا ہے سوئی گیس کنکشن کی جلد تنصیب کو یقینی بنایا جا رہا ہے صوبائی وزیر نعیم خان بھابھہ نے ہسپتال کے مختلف وارڈز اور شعبوں کا معائنہ کیا۔

نعیم بھابھہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -