پاکستان کیساتھ تمام شعبوں میں تعلقات مضبوط بنارہے ہیں،کینیڈین ہائی کمشنر

پاکستان کیساتھ تمام شعبوں میں تعلقات مضبوط بنارہے ہیں،کینیڈین ہائی کمشنر

  

ملتان(جنرل رپورٹر)پاکستان میں تعینات کینیڈا کے ہائی کمشنر ٹیری جوین کالڈرووڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں باہمی تعلقات کو مضبوط بنارہے ہیں ایوان تجارت و صنعت میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرا جنوبی پنجاب کا یہ پہلا دورہ ہے یہاں کی ثقافت‘ افراد‘ (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

زراعت اور کاروباری سیکٹر سے آگاہی حاصل کرنا چاہتا ہوں میں یہاں کے لوگوں کے رہن سہن ‘کاروبار اور زراعت سے بہت متاثر ہوا ہوں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے درمیان طویل تعلقات قائم ہیں خصوصاً ترقیاتی کاموں میں ہم پاکستان کی ہر طرح سے مدد کررہے ہیں شعبہ صحت میں پاکستان کی ڈائریکٹر بھی اور یونیسیف کے ساتھ مل کر بھی مدد کررہے ہیں تعلیم کے شعبہ میں دیگر تعاون کے ساتھ ٹیچرز ٹریننگ میں بھی خدمات مہیا کررہے ہیں اسی طرح’’وومن ان پاور منٹ‘‘ کے شعبہ میں پاکستان کو تعاون فراہم کررہے ہیں کینیڈین سفیر نے کہا کہ پاکستان کے تقریباً چار ہزار سے زائد طلباء کینیڈین یونیورسٹیز میں زیر تعلیم ہیں اور یہ تعداد دن بدن بڑھ رہی ہے پاکستان کے ساتھ ہائی ٹیک ٹیکنالوجی‘زراعت اور دیگر شعبوں میں مشاورت کے ساتھ تعاون بڑھانے کے لئے تیار ہیں،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایوان صنعت و تجارت ملتان کے صدر خواجہ جلال الدین رومی نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ہر طرح کی صنعتوں کے لئے درکار خام مال وافر مقدار میں دستیاب ہے یہاں ارزاں اور ماہر مزدور بھی موجود ہیں سی پیک کے تناظر میں اسی خطہ میں سرمایہ کاری اور جوائنٹ وینچر کے منصوبے بہت فوائد کے حامل ہوں گے کینڈین حکومت سے درخواست ہے کہ اس علاقہ میں زیادہ صنعتی و تجارتی وفود بھیجے یہاں مشترکہ سرمایہ کاری کے منصوبے شروع کئے جائیں اور یہاں کی زراعت اور صنعت و تجارت میں جدید ٹیکنالوجی مہیا کی جائے،انہوں نے تجویز دی کہ چیمبر آف کامرس ملتان میں کینیڈین سفارت خانہ ایک ہیلپ ڈیسک یا کینڈین کارنر قائم کرکے کینیڈا کی مارکیٹ اور مختلف سیکٹرز کے بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کرے ایوان تجارت و صنعت ملتان کے سینئر نائب صدر بختاور تنویر شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی کھانے کے تیل کی مارکیٹ میں زیادہ تر حصہ کینیڈا سے منگوایا جاتا ہے لیکن کینیڈا سے آنے والے کینولہ کی کوالٹی صحیح نہیں مل رہی اس کو بہتر کیا جائے ممتاز ترقی پسند کاشتکار ممتاز منیس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زراعت کے بغیر کوئی صنعت نہیں چل سلتی کینیڈا سے ہمیں بائیو گیس اور حلال گوشت کے شعبہ میں بڑی مدد کی ضرورت ہے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ کے فنانس ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر شوکت ملک نے کینیڈین سفیر سے کہا کہ زکریا یونیورسٹی اور جنوبی پنجاب دیگر یونیورسٹیز کے ساتھ پارٹنر شپ بڑھائی جائے خصوصاً انجینئرنگ اور ٹیکنالوجی کے میدان میں اس خطہ کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر داخلے دےئے جائیں کینیڈین سفیر نے جواباً کہا کہ کینیڈا کی زیادہ تر یونیورسٹیز خود مختار ہیں وہ اپنے نفع نقصان کو دیکھ کو پارٹنر شپ کرتی ہیں تاہم آپ لوگ روابط بڑھائیں تو بہتری آتی جائے گی کینیڈین سفیر نے بعد ازاں ایوان تجارت و صنعت ملتان اور آرٹسٹ ایسوسی ایشن پنجاب کے اشتراک سے پروفیسر انور جمال کی مصوری’’نقش جمال‘‘ کا افتتاح بھی کیا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -