وی سی زکریا یونیورسٹی نے سابق رجسٹرار ملک منیر کو او ایس ڈی بنا دیا

وی سی زکریا یونیورسٹی نے سابق رجسٹرار ملک منیر کو او ایس ڈی بنا دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان( سٹاف رپورٹر) زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے خصوصی اختیارات استعمال کرتے ہوئے ہائیکورٹ کے حکم پر بحال ہونے والے سابق رجسٹرار ملک منیر کو او ایس ڈی بنا دیا ہے‘ ملک منیر نے اس حکم کے خلاف عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘دوسری (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )
جانب زکریا یونیورسٹی لاہور کیمپس کیس کی سماعت آج لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ میں ہوگی‘ سیکرٹری ایچ ای سی ‘ سابق وی سی ڈاکٹر علقمہ و رجسٹرار ملک منیر پیش ہونگے‘ادھر عدالت عالیہ ملتان نے ڈاکٹر اسحاق فانی اور عمر فاروق زین کی وی سی ڈاکٹر طاہر امین کی تعیناتی کے خلاف رٹ کو سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے وی سی سے جواب طلب کرلیا ہے‘علاوہ ازیں زکریا یونیورسٹی میں 5سال کے بعد ایم اے ‘ ایم ایس سی کے ضمنی امتحانات کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے‘اس کے علاوہ یونیورسٹی انتظامیہ نے انسٹیٹیوٹ آف سوشل سائنسز کی لائبریری کو ائرکنڈیشنڈ کرنے کا منصوبہ بنا یا ہے جس پر 19لاکھ روپے لاگت آئے گی‘دریں اثنا خواتین یونیورسٹی ملتان میں کیئریئر کونسلنگ کے حوالے سے خصوصی لیکچر کا اہتمام کیا گیا جس میں حسن اشرف نے کہا کہ طلباوطالبات اپنے فطری رحجان کے مطابق پیشے کو اپنائیں ۔