لکڑیاں اٹھانے سے منع کرنے پر نوجوان نے پڑوسی قتل کردیا

لکڑیاں اٹھانے سے منع کرنے پر نوجوان نے پڑوسی قتل کردیا

  

سیت پور (نمائندہ پاکستان) تھانہ کندائی کے علاقہ کوٹلہ بخش کے رہائشی رشید جرانی نے ہمسائے محمد خان جرانی کی بھتیجی خانزادی کی لکڑیاں اتھائیں تاکہ سردی میں ٓگ سلگا کر سردی ختم کر سکے ، خانزادی نے منع کیا تو وہ غصہ ہوگیا اور(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

گالم گلوچ پر اتر آیا جس پر محمد خان اور اس کے بیٹوں نے اسکو روکا تو وہ جھگڑنے لگا اتنے میں رشید کے ساتھی رب نواز ، ساون اور غلام خان آ گئے حوصلہ پاکر رشید نے سوٹا کا شدید وار کردیا جس پر محمد خان جرانی موقع پر دم توڑ گیا مقتول کے بیٹے غلام مصطفے نے پولیس تھانہ کندائی کو اطلاع دی جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا اور آر ایچ سی سیت پور میں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی ، پوسٹ مارٹم کے بعد لاش کو وارثان کے سپرد کردیا گیا جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔

لکڑی اٹھائی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -