واپڈا ٹاؤن میں پلاٹ کی واپسی کیلئے دباؤ ڈالنے پر نیب ملتان سے 2فروری کو وضاحت طلب

واپڈا ٹاؤن میں پلاٹ کی واپسی کیلئے دباؤ ڈالنے پر نیب ملتان سے 2فروری کو ...

  

ملتان (خبر نگار خصوصی) ہائیکورٹ ملتان بینچ نے واپڈاٹاؤن میں پلاٹ واپس کرنے کے لئے دباؤ ڈالنے پر نیب ملتان سے 2 فروری کو وضاحت طلب کرلی ہے۔ فاضل عدالت میں ملتان (بقیہ نمبر60صفحہ12پر )

کے خواجہ شہزاد،جہاں زیب ،ممتازحسین ،شاہین اختراورکنیزمیمونہ نے درخواست دائر کی تھی کہ انھوں نے واپڈاہاؤسنگ سیکم میں پلاٹ حاصل کرنے کے لئے باقاعدہ فیس اداکرکے درخواستیں دیں اورقرعہ اندازی کے بعد انھیں مختلف رہائشی وکمرشل پلاٹ الاٹ کئے گئے جس کی انھوں نے تمام قسطیں بھی اداکردیں تاہم اب نیب ملتان کی جانب سے انھیں پلاٹ واپس کرنے کے لئے دباؤ ڈالاجارہاہے اور واپس نہ کرنے پر تادیبی کارروائی کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں جس سے روکنے کا حکم دیاجائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -