خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام دیہات والوں کیلئے تحفہ ہے ‘ اقبال چنٹر
بہاولپور( بیورورپورٹ)صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام دیہات میں رہنے والوں کے لیے بہترین تحفہ ہے جس سے انہیں آمدورفت میں آسانی اور زرعی اجناس کھیت سے منڈیوں تک لے جانے میں بھرپور مدد مل رہی ہے۔ وہ ڈیرہ بکھا کے نواحی علاقہ جھانگی والا روڈ سے بستی لالہ ڈیرہ تک5 کلومیٹر پختہ سڑک کی تعمیر کا افتتاح کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔ اس منصوبہ پر 50.2 ملین روپے لاگت آئی ہے۔ اس موقع پر چےئرمین یونین کونسل راؤ اسد رسول، (بقیہ نمبر63صفحہ12پر )
اسد بلوچ، محکمہ ہائی وے کے آفیسر عبداللہ جاوید، حاجی منظور خان بلوچ، ڈاکٹر محمد فاروق، پروفیسر میاں مشتاق احمد اور علاقہ کے لوگ بڑی تعداد میں موجود تھے۔صوبائی وزیر امداد باہمی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے صوبہ بھر میں بلاامتیاز ترقیاتی کام کرائے ہیں جن سے لوگ بھرپور ریلیف حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خادم پنجاب رورل روڈ پروگرام ایک انقلابی اقدام ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ چک نمبر7بی سی، تارا گڑھ چک نمبر37بی سی اور لالہ ڈیرہ میں اس پروگرام کے تحت پانچ پانچ کلومیٹر پختہ سڑکوں کی تعمیر کی گئی ہے۔