عوام کوسہولیات فراہمی کیلئے کام کررہے ہیں ‘ چودھری شفیق

عوام کوسہولیات فراہمی کیلئے کام کررہے ہیں ‘ چودھری شفیق

  

صادق آباد(تحصیل رپورٹر ) حکومت پنجاب صوبہ بھر میں عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے کام کررہی ہے عوام کو صحت و تعلیم کی سہولیات کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے انتظامیہ حکومت پنجاب کے احکامات کی روشنی میں عوام کو سہولیات بہم پہنچانے کیلئے مانیٹرنگ جاری رکھے تاکہ مسلم لیگ ن کے قائدین وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے عوامی خدمت کے جذبے (بقیہ نمبر64صفحہ12پر )

کے مشن کی تکمیل ہوسکے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر اسپیشل ایجوکیشن چوہدری محمد شفیق نے اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد عباس رضاناصر سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر چئیرمین مارکیٹ کمیٹی حاجی طالب حسین چوہدری،یوسی چئیرمین رحمن گل سولنگی،کونسلر عبدالصبور چوہدری،افضل صدیقی،اور چوہدری اظہر شفیق بھی موجود تھے۔

چودھری شفیق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -