میٹرو پراجیکٹ دیڑھ سال کے دوران لاگت میں 3با تبدیلی

میٹرو پراجیکٹ دیڑھ سال کے دوران لاگت میں 3با تبدیلی

  

 ملتان ( نمائندہ خصوصی ) میٹرو بس پروجیکٹ ملتان اس وقت تکمیلی مراحل میں داخل ہوچکا ہے گزشتہ ڈیڑھ سال کے دوران اس پروجیکٹ کی کاسٹ میں تین مرتبہ تبدیلی کردی گئی ۔(بقیہ نمبر57صفحہ12پر )

ا بتدائی طور پر اس پروجیکٹ کی کاسٹ17ارب سے زائد بتائی گئی ایم ڈی اے کی ویب سائٹ پر بھی یہی کاسٹ اپ لوڈ کی گئی ۔ ایم ڈی اے کی ویب سائیٹ پر 9ماہ تک یہی کاسٹ رہی بعدازاں اس میں تبدیلی کرکے 23ارب سے زائد کاسٹ اپ لوڈ کی گئی لیکن تکمیل کا عرصہ 1سال بنایا گیا ۔ ہر کاسٹ 3ماہ سے زائد عرصہ تک ایم ڈی اے کی ویب سائیٹ پر موجود رہی ۔ بعدازاں اچانک اس پروجیکٹ کی لاگت میں تبدیلی کرکے 28ارب 88کروڑ روپے سے زائد ظاہر کی گئی ۔ ایم ڈی اے کی ویب سائیٹ پر لاگت2ماہ سے زائد عرصہ تک موجود رہی ۔ لیکن گزشتہ ہفتہ کے دوران مذکورہ کاسٹ بھی غائب کردی گئی ۔ معلوم ہوا ہے ملتان میٹرو بس پروجیکٹ کی اصل کاسٹ اس لاگت سے کہیں زیادہ ہے جو ایم ڈی اے کے ذمہ دار حکام ٹیکنکل ایڈوائزر اور چیف انجینئر نکی جانب سے بتائی جارہی ہے اس کاسٹ میں پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کی جانب سے خریداری اشیا کی لاگت شامل نہیں ہے ۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بھی ڈیڑھ ارب سے زائد رقم اس پروجیکٹ پر خرچ کرچکی ہے اور یہ سلسلہ ابھی جاری ہے ۔ معلوم ہوا ہے اس پروجیکٹ کی اصل لاگت 31ارب سے بڑھ گئی ہے ۔ لیکن عوامی ردعمل کے خوف سے اس کی اصل لاگت چھپائی جارہی ہے ۔ دوسری جانب ایم ڈی اے کی ویب سائیٹ پر میٹرو بس پروجیکٹ کا جو نقشہ دکھایا گیا ہے اس میں بھی سنگین غلطی کا انکشاف ہو اہے اس نقشہ پر ایک اسٹیشن سے دوسرے اسٹیشن کا فاصلہ دکھا یا گیا ہے ۔ لیکن چونگی نمبر4کے بعد موجود فورٹ قاسم کا نقشہ میں کہیں ذکر نہیں ہے ۔ جس سے 10اس پروجیکٹ پر کام کرنے والے افسران کی غیر سنجیدگی ظاہر کرتی ہے کہ وہ اربوں روپے کے اس پروجیکٹ کو کس قدر سنجیدہ لے رہے ہیں ۔ فورٹ قاسم اسٹیشن ظاہر نہ ہونے کیوجہ سے ایم ڈی اے کی ویب سائیٹ پر موجود نقشہ شہریوں میں منفی سوچ ابھارہا ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -