پنجاب حکومت نے حلقہ 254کیلئے ساڑھے 12کروڑ روپے فراہم کردئیے ‘ حماد ٹیپو

پنجاب حکومت نے حلقہ 254کیلئے ساڑھے 12کروڑ روپے فراہم کردئیے ‘ حماد ٹیپو

  

مظفرگڑھ( نما ئندہ پاکستان ) صو بائی اسمبلی کے رکن حمادنواز خان ٹیپو اور میونسپل کمیٹی مظفرگڑھ کے قا ئد حزب اختلاف قدوس نواز خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نے ہماری درخواست پر صو با ئی حلقہ پی پی 254کے ترقیاتی کاموں کے لئے منظور کی جا نیوالی 50کرورڑ روپے کی گرانٹ میں سے ساڑھے 12کروڑ روپے فراہم کردئیے ہیں ۔اس رقم میں سے 6کروڑ 80لاکھ روپے کی رقم مظفرگڑھ شہر کے 47وارڈ ز میں بلا امتیاز سیوریج اور نالیوں کی تعمیر ومرمت اور سولنگ پر خرچ کی جائے گی(بقیہ نمبر65صفحہ12پر )

جبکہ دیہی علاقہ جات میں یونین کونسل تلیری میں ایک کروڑ 50لاکھ،یونین کونسل بھٹہ پور میں ایک کروڑ 20لاکھ ،یو نین کونسل مراد آباد میں ایک کروڑ 30لاکھ اور یو نین کونسل جڑھ میں 60لاکھ روپے کے ترقیاتی کام کرائے جائیں گے ۔انہوں نے بتایا رنگپور کے لئے ملنے والی 24کروڑ روپے کی گرانٹ رنگپور شہر میں نکاسی آ ب کا میگا پراجیکٹ مکمل کرایا جائے گا ۔انہوں نے بتایا اس پرا جیکٹ کے تحت رنگپور میں دوڈسپوزل تعمیر کرا نے کے علاوہ سیوریج اور نالیوں کی تعمیر گلیوں کی سولنگ کرا ئی جائے گی ۔

حماد ٹیپو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -