نواں شہر چوک سے بطرف گھنٹہ گھر کلمہ چوک تجاوزات کی بھرمار ، ٹریفک بلاک رہنے لگی
ملتان (سٹی رپورٹر) نواں شہر چوک سے گھنٹہ گھر اور کلمہ چوک کے اطراف میں تجاوزات کی بھرمار شہریوں کا گزرنا محال ہو گیا آٹو مارکیٹ کے باہرگاڑیوں کی پوشش اور ڈیکوریشن سڑک پر کئے جانے کے باعث ٹریفک ہر وقت بلاک رہنے لگی سکول کی چھٹی کے اوقات میں ٹریفک جام ہونے کے باعث طلباء و طالبات کو شدید پریشانی کا سامنا ہر وقت ٹریفک جام رہنے سے اہل علاقہ اذیت میں مبتلا ہو کر رہ گئے ہیں تفصیل کے مطابق چوک نواں شہر چوک سے گھنٹہ گھر (بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
کی طرف جبکہ نواں شہر چوک سے کلمہ چوک کی طرف راستے میں موجودٹو مارکیٹ کے باعث ٹریفک ہر وقت جام رہنے لگی ہے جس کی وجہ سے دفاتر جانے والے ملازمین اور سکول جانے والے طلباء و طالبات شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں بتایاجاتا ہے کہ آٹو مارکیٹ کے دکان داروں نے اپنی اپنی دکانوں کے باہر کام کرنے والے کاریگر رکھے ہوئے ہیں جو دکانوں کے باہر گاڑیاں کھڑی کرکے ان کی ڈیکوریشن اور الیکٹریشن کا کام کرتے رہتے ہیں سڑک کے دونوں طرف گاڑیاں کھڑی ہو جانے کے باعث سڑک سے گذرنے والی ٹریفک اور پیدل چلنے والوں کو شید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جبکہ نواں شہر کے قریب رہنے والے شہری ہر وقت کے ٹریفک جام اور شور شرابہ کی وجہ سے ذہنی امراض میں مبتلا ہوکر رہ گئے ہیں اس سلسلے میں نواں شہر کے قریبی علاقوں کے رہائشیوں کلیم احمد ، سہیل احمد ، خلیل احمد ، سلما ن قریشی ، محمد انور سمیت دیگر نے کہاہے کہ نواں شہر کے قرب و جوار میں موجود آٹو مارکیٹ ختم کی جائے تاکہ شہریو ں کو سکون کا سانس مل سکے انہوں نے ٹریفک وارڈن چوک نواں شہر پر کھڑے ہوکر شریف شہریوں کے چالان کرنے میں مصروف رہنے ہیں جبکہ ٹریفک کو بحال کرنے میں ان کا کوئی کر دار نہیں ہے جس کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔