حساس ریلوے پھاٹکوں پر ضلعی وٹریفک پولیس کی خدمات لینے کا فیصلہ

حساس ریلوے پھاٹکوں پر ضلعی وٹریفک پولیس کی خدمات لینے کا فیصلہ

  

رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریلوے ہیڈ کوارٹر کی جانب سے محکمہ ریلوے کے تمام ڈویژنوں کے متعلقہ حکام کو جاری کردہ ہدایات میں حساس ریلوے پھاٹکوں پر ضلعی و ٹریفک پولیس خدمات حاصل کرنے کا حکم دیا ہے، ڈویژنل ریلوے انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضلعی ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ریلوے پھاٹکوں پر تعیناتی یقینی بنانے کے لئے متعلقہ کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز،آر پی اوز اور ڈی پی اوز (بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

سمیت ایس پی ٹریفک سے رابطہ کریں۔ ذرائع ک مطابق ریلوے پھاٹکوں کو قواعد کے تحت عبو ر نہ کرنے والوں ،بند ریلوے پھاٹک میں داخل ہونے والوں کے نہ صرف چالان کئے جائیں گے بلکہ ان کی گاڑیوں کو بھی بند کر دیا جائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -