جنوبی پنجاب کا سحت افزا مقام منرو سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا ، سیاح بنیادی سہولتوں سے محروم

جنوبی پنجاب کا سحت افزا مقام منرو سیاست کی بھینٹ چڑھ گیا ، سیاح بنیادی ...

  

 سخی سرور(نامہ نگار) فورٹ منرو کی تاریخ میں پہلی بار ہو نے والی ریکارڈ برف باری کو دیکھنے کے لیے صحت افزاء مقام فورٹ منرو میں جنوبی پنجاب سمیت کراچی لاہور بہاولپور ڈویژن سمیت بہت بڑی تعداد و ہاں پر اپنی فیلیوں کے ساتھ پہنچ گئی،مگر وہاں پر دور دراز سے ہزاروں میل سفر کرکے آنے والے سیاحوں کے لیے کوئی ایک پانی جیسی سہولت میسر نہ تھی،بہت زیادہ ٹریفک کی وجہ سے جگہ جگہ پر(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

روڈ بند ہو گئے تھے جس سے سیاحوں کو سخت مشکلات کا سامنا کر نا پڑا،کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی جانیوالی واٹر سپلائی سکیمز بند تھی ،رسٹورنٹ گھروں وغیرہ میں پا نی کی ایک بوند تک نہ تھی،دو دن سے بجلی کی بندش سے بھی فورٹ منرو میں آنے والے سیاح پریشان رہے ،گیس وہاں ہے نہیں اور ہیٹر چلا نے کے لیے بجلی نہ تھی ،سخت سردی کی وجہ سے وہ اس کو کنٹرول نہ کر پا تے ۔واش رومز میں وضو کے لیے پا نی نہ تھا،مختصر یہ سیاحوں کے لیے کوئی سہولت نہ تھی۔جبکہ سیاحوں کے لیے سیرو تفریح اور بچوں کے کھیل کود کے لیے تاحال کوئی تفریحی سرگرمیوں کے کچھ بھی انتظامات نہ کئے گئے ہیں ،چیرلفٹ پلے گروانڈ پارک ،پارکنگ ایریا،اے ٹی ایم کارڈ وغیرہ جیسی کو تاحال سہولت میسر نہ کی گئی ہے۔اور کسی بھی ایمرجنسی کے لیے ریسکیو ٹیمیں بھی نہ ہے،فورٹ منرو میں آنے والے سیاحوں اور قبائلی عوام کے لئے بنائی جانیوالی والی فورٹ منرو ڈولپمنٹ اتھارٹی اور ٹرائبل ایریا ڈولپمنٹ اتھارٹیاں فعال ہو نے کے بجائے فیل ہو چکے ہیں،جس پر طریقے سے کام ہو رہا ہے،وہ کسی بھی پورا ہو تا دکھائی نہ دیتا ہے۔ایف ڈی اے ،اور ٹی ڈی اے کے افسران گھروں میں بیٹھ کر مفت کی بھاری تنخواہیں وصول کررہے ہیں۔کبھی کبھار منصوبوں کا اخباری تراشوں کے لیے اجلاس یا میٹنگز کی جاتی ہیں وہ صرف اور صرف کاغذ کاروائیوں کے لیے ہو تی ہے۔فورٹ منرو جنوبی پنجاب کی عوام کا مری تو ہے۔مگر تخت لاہور شوز باز اعلیٰ پنجاب تمن داروں سرداروں بیورکریسی ضلعی انتظامیہ اراکین اسمبلی کی عدم تو جہی جنوبی پنجاب کا مری صحت افزاء مقام فورٹ منرو سیاست کی بھینٹ چڑ گیا۔آج تک کسی نے بھی سیاحوں کے لیے اقدامات کر نے کی زحمت کر نا گوارہ نہ کی ہے۔فورٹ منرو کی ڈولپمنٹ کے لیے تین ارب روپے کے جو منصوبے دیئے گئے ہیں۔تین سال گزر جانے کے باجود ابھی تک پورے نہ ہو سکے ہیں۔کوئی ایک منصوبہ بھی پایا تعمیل کو نہ پہنچے ہیں ۔سیاحوں کے ذخموں پر نمک چھڑکنے کے لیے سیاحوں کے لیے سہولتوں کی فراہمی کے بلند جھوٹے دعوے کیے جاتے ہیں۔سیاحوں نے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ ڈیرہ کی بیورکریسی اراکین اسمبلی سردار فورٹ منرو میں جان بوجھ کر مسائل پیدا کررکھے ہیں۔برف باری تو دیکھنے آئے مگر اب سہولتوں کی عدم دستیا بی کی وجہ مایوس ہو کر واپس جا رہے ہیں۔اربوں روپے کے منصوبت جن کا روزانہ رونا رویا جا تا ہے ،کہ جنوبی پنجاب کی عوام کے لیے فورٹ منرو کو سیاحوں کو سہولتوں کی فراہمی کے لیے دیئے گئے ہیں۔وہ کہیں نظر نہ آتے ہیں۔جہاں پا نی کی سہولت تک نہ دی گی ہو۔فورٹ منرو ڈولپمنٹ اتھارٹی کا دفتر ابھی تک بھوت بنگلہ ہے۔وہ کیا ترقی کے کام کرائیں گئے۔وزیر اعظم وزیر اعلیٰ پنجاب فوری نوٹس لے کر ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرکے سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

فورٹ منرو

مزید :

ملتان صفحہ آخر -