خانقاہ شریف،بہن سے تعلقات پر بھائی نے نوجوان قتل کردیا،گرفتار

خانقاہ شریف،بہن سے تعلقات پر بھائی نے نوجوان قتل کردیا،گرفتار

  

خانقاہ شریف(نما ئند ہ پا کستان)سترا سالہ محمد فرقان ولد محمد اشرف سکنہ عباس کانونی بھٹہ نمبر 1بھاولپور کا رہائشی تھا۔اپنے والد(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

کے ساتھ نیو سبزی منڈی بھاولپور میں سبزی کا کام کرتا تھا ۔مورخہ 14-01-2017کو فرقان تقریباً 11بجے سبزی منڈی سے فارغ ہو کر گھر چلا گیا ۔والد نے بتایا کہ جب میں گھر پہنچا تو فرقان گھر پر موجود نہ تھا میں نے اہل خانہ سے پوچھا تو اس نے بتایا کہ فقیر خان وغیرہ موٹر سائیکل نمبر brk.321پر آئے تھے۔وہ فرقان کو اپنے ہمراہ لے گئے ۔میرا لڑکا پہلے بھی انہی کے ساتھ پھرتا تھا ۔جس کی بنا پر میں نے کوئی خدشہ ظاہر نہ کیا رات دیر تک واپس نہ آنے پر فقیر خان کے گھر گیا ،وہ گھر سے نکلا تو ،فرقان کے متلق پوچھا تو انہوں نے بتانے سے صاف انکار کر دیا ۔میں نے اسکو حوالے پولیس کی دھمکی دی تو مذکورہ نے کافی لیت لعل کے بعد بتلایا کہ فرقان کا میری بہن کے ساتھ ناجائز تعلق تھا جس کی بنا پر اس کو قتل کرکے نعش ذخیرہ میں پھنک دی ہے ۔محمد اشرف ولد منظور احمد قوم چمہ کی مد عیت میں فقیر خان ولد سعید الرشید قوم پٹھان ،محمد عارف ولد خادم حسین قوم چنٹر ،محمد سیمی ولد غلام محمد قوم بھٹی، کے خلاف تھانہ سمہ سٹہ میں مقدمہ نمبر 16/17 جرم 302/34 درج کرلیا گیا ہے تینوں ملزمان کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -