منکیرہ،گھریلو حالات سے تنگ40 سالہ شخص پھندے سے جھول گیا،لاش ورثا کے حوالے

منکیرہ،گھریلو حالات سے تنگ40 سالہ شخص پھندے سے جھول گیا،لاش ورثا کے حوالے

  

منکیرہ(نامہ نگار )منکیرہ کے نواحی علاقی چک نمبر 2رکھ موج گڑھ کے رہائشی(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

40سالہ محمد اشرف ولد نتھو نے گھریلو حالات سے تنگ آکر گلے میں رسی کا پھندا ڈال کر گھر کے قریب کھڑے درخت سے جھول کر زندگی کا خاتمہ کر لیا صبح گھر والوں نے درخت سے لٹکی نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش قبضہ میں اور پوسٹ مارٹم کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال منکیرہ بھجوا دی مرحوم 3بچوں کا باپ تھا ورثا نے کسی کے خلاف کارروائی کرانے سے انکار کر دیا ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -