160کمرہ عروسی میں دولہا کی ہلاکت،جدید گیزر سے گیس لیکج سبب بنی

160کمرہ عروسی میں دولہا کی ہلاکت،جدید گیزر سے گیس لیکج سبب بنی

  

ملتان(کرائم رپورٹر)کمرہ عروسی میں دلہا کی ہلاکت کی کہانی نیا رخ اختیار کر گئی ،اس بارے نیا انکشاف ہواہے کہ دلہا کی موت کمرے میں ہیٹر سے گیس لیک کی وجہ سے نہیں ہوئی،بلکہ باتھ روم میں لگے جدید گیزر کی گیس لیک ہونے سے ہوئی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف (یوتھ ونگ ) شاہ رکن عالم ٹاؤن کے سابق سیکرٹری سید فیضان بخاری کمرہ عروسی کے باتھ رو م (بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

میں مردہ حالت میں پائی گئے تھے جبکہ ان کی اہلیہ نیم مردہ حالت میں تھیں،ابتدائی طور پر معلوم ہوا تھا کہ کمرے میں موجود ہیٹر سے گیس لیک ہونے پر دم گھٹنے سے ان کی موت واقع ہوئی،گزشتہ روزدوران تفتیش پولیس کو یہ بات معلو م ہوئی کہ مرحوم کی موت گیس ہیٹر کے باعث نہیں بلکہ باتھ روم میں موجود (instant hot) گیزر سے گیس لیکیچ کے باعث ہوئی ہے ۔جدید طرز کا یہ گیزر چند سیکنڈ کے فرق سے تھنڈے پانی کوگرم کردیتا ہے ،گیس سے چلنے والے اس ہیٹر سے گیس لیک ہوئی جو پورے باتھ روم میں پھیل گئی ۔بعدازاں فیضان نے جب باتھ روم کا دروازہ کھولا تو گیس تیزی سے کمرے میں پھیل گئی ،فیضان باتھ روم میں گر کر بے ہوش ہوگیا جبکہ کمرے میں گیس پھیلنے کے باعث ان کی اہلیہ مومنہ بھی بے ہوش ہوگئیں۔

انکشاف

مزید :

ملتان صفحہ آخر -