بھارت مذاکرات نہیں چاہتا

بھارت مذاکرات نہیں چاہتا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت نے کشمیر میں آزادی کی تحریک پاکستان دہشتگردی سے جوڑنے کی کوشش کی۔ سینیٹ اجلاس میں بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کیساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہتا ، بھارت نے کشمیر میں آزادی کی تحریک پاکستان دہشتگردی سے جوڑنے کی کوشش کی مگر اس کا حقیقیت سے دور دور تک واسطہ نہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جولائی 2016ء4 میں بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ شروع ہوا اور بلا اشتعال فائرنگ سے 138افراد زخمی ہوئے۔ ’’بھارت کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں 45 شہری شہید ہوئے،بھارت نے لائن آف کنٹرول کی 290 بار خلاف ورزیاں کیں۔ 2016 میں بھارتی کی جانب سے سیزفائرمعاہدے325بارخلاف ورزی کی گئی