اداکارہ میرا عرب امارات کی فلاحی تنظیم کی سفیر خیر سگالی بن گئیں

اداکارہ میرا عرب امارات کی فلاحی تنظیم کی سفیر خیر سگالی بن گئیں
اداکارہ میرا عرب امارات کی فلاحی تنظیم کی سفیر خیر سگالی بن گئیں

  

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ میرا عرب امارات کی فلاحی تنظیم کی سفیر خیرسگالی بن گئیں اور انکی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں جن میں کیپٹن نوید کو بھی واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق اداکارہ میرا نے دبئی میں الزرونی فاﺅنڈیشن کے چیئرمین اور کاروباری شخصیت سہیل محد الزرونی سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر میرا کیساتھ فیملی کے ارکان بھی موجود تھے۔

اس موقع پر الزرونی فاﺅنڈیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے میرا نے سماجی کاموں پر خیر سگالی کی سفیر بننے پر تنظیم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ سماجی کاموں کو پاکستان اور متحدہ عرب امارات سمیت پوری دنیا میں پھیلانے کا عزم رکھتی ہیں ۔

میرا نے کہا کہ ”الزرونی فاﺅنڈیشن کے فلاحی کام کا حصہ بننے پر بے حد خوش ہوں “ ادارہ پاکستان اور دیگر ممالک میں مالی طور پر غیر مستحکم افراد کی بحالی کیلئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ سہیل محد الزرونی ایک نیک ، نرم دل اور انسان دوست شخص ہیں اور انکی سماجی خدمات سے بہت متاثر ہوں۔ اس موقع پر سہیل محد الزرونی نے دبئی کا دورہ کرنے اور خیر سگالی کی سفیر بننے پر میرا کا شکریہ بھی ادا کیا اور قیمتی تحفہ بھی دیا ۔

مزید :

تفریح -