ایک اور بلے باز خطرناک باﺅنسر کا شکار، مشفق الرحیم ہسپتال منتقل

ایک اور بلے باز خطرناک باﺅنسر کا شکار، مشفق الرحیم ہسپتال منتقل
ایک اور بلے باز خطرناک باﺅنسر کا شکار، مشفق الرحیم ہسپتال منتقل

  

ّویلنگٹن (آئی این پی) بنگلہ دیش کے کپتان مشفیق الرحیم نیوزی لینڈ کے خلاف دوسریا ننگز میں گیند سر پر لگنے سے زخمی ہوگئے جنہیں گراﺅنڈ میں ایمبولینس بلواکر علاج کے لئے فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

نیوزی لینڈ کے ہیسن ریزرو ویلنگٹن میں جاری ٹیسٹ کے آخری روز بنگلہ دیش کی دوسری اننگز کے دوران مشفیق الرحیم کیوی پیسرٹم ساﺅتھی کے باﺅنسر سے بچنے کے لئے جھکے لیکن گیند ہیلمٹ پر جالگی، مشفیق فوراً زمین پر گر گئے، دونوں ٹیموں کے طبی عملے نے ان کا ابتدائی معائنہ کیا اور پھر گراﺅنڈ کے اندر ایمبولینس بلواکر مشفیق الرحیم کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔ بعدازاں ساتھی کھلاڑی تمیم اقبال نے میڈیا کو بتایا کہ میری مشفق الرحیم سے بات ہوئی ہے، بنگلہ دیشی قائد بہتر اور ہوش میں ہیں، انہیں احتیاطی طور پر ہسپتال لے جایا گیا۔

یاد رہے کہ مشفیق پہلے ہی ٹوٹی ہوئی انگلی کے ساتھ بیٹنگ کررہے تھے۔

مزید :

کھیل -