” عمران خان آرٹیکل 62,63 کی بات کرتے ہیں جو کیلیفورنیا کا کیس تھا اس کے مطابق 62 اور 63 سب سے پہلے ان پرلگتی ہے“مائزہ حمید

 ” عمران خان آرٹیکل 62,63 کی بات کرتے ہیں جو کیلیفورنیا کا کیس تھا اس کے مطابق 62 ...
 ” عمران خان آرٹیکل 62,63 کی بات کرتے ہیں جو کیلیفورنیا کا کیس تھا اس کے مطابق 62 اور 63 سب سے پہلے ان پرلگتی ہے“مائزہ حمید

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان آرٹیکل 62 اور 63 کی بات کرتے ہیں جو کیلیفورنیا کا کیس تھا اس کے مطابق 62 اور 63 سب سے پہلے ان پرلگتی ہے،وہ کیوں نہیں اس پر عوام کو آکر سب بتاتے۔اپنی اخلاقی حیثیت کی بات نہیں کرتے اورشریف خاندان سے احتساب مانگ رہے ہیں،اپنا احتساب نہیں چاہتے ۔

تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر ن لیگی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان اپنی اخلاقیات کی بات نہیں کرتے اور میاں نواز شریف کی تین نسلوں کو کہہ رہے ہیں کہ آپ احتساب دیں یہ دوغلا پن نہیں چلے گا۔انہوں نے کہا کہ 62 اور 63 کے تحت تو عمران خان ویسے ہی نااہل ہوجاتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بہتان خان کو مریم نوازسب سے بڑاخطرہ لگتی ہیں۔عمران خان آئندہ الیکشن میں مریم نواز سے خوفزدہ ہیں اورمریم نواز ابھرتی ہوئی لیڈر ہیں۔

مزید :

قومی -