برطانیہ سی پیک میں شامل ہونے کو تیار ہے : ہائی کمشنرتھامس ڈریو

برطانیہ سی پیک میں شامل ہونے کو تیار ہے : ہائی کمشنرتھامس ڈریو
برطانیہ سی پیک میں شامل ہونے کو تیار ہے : ہائی کمشنرتھامس ڈریو

  

لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن ) برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے کہا ہے کہ برطانیہ سی پیک میں شامل ہو نے کو تیار ہے ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک میں شمولت کی پیشکش موجود ہے اورسی پیک میں شامل ہونا برطانیہ کیلئے باعث خوشی ہو گا ۔ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی قربانیاں قابل قدر ہیں ۔

انہو ں نے کہا کہ ضرب عضب سے سیکیورٹی صورت حال بہتر ہو گی اور امید ہے حکومت لاپتہ افراد کو بازیاب کرائے گی ۔انہوں نے سفارتی تعلقات کی سترہویں سالگرہ پر تقارریب منعقد کرنے کا اعلان بھی کیا ۔

مزید :

بین الاقوامی -اہم خبریں -